SELECT YOUR LANGUAGE:    ENGLISH    or   INDONESIAN

حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی تصویر چاند میں نمایاں ہے

اور تم دیکھو گے لوگوں کو دین اللہ میں فوج در فوج داخل ہوتے ہوئے (سورہ النصر)

مرکزی صفحہ  تعارف  حضرت عیسی  کرشمہ قدرت  الحجرالأسود  تعلیمات  دینِ الٰہی  پروگرام  تصانیف  ویڈیو  رابطہ    

 

 فرمانِ گوھر شاہی
اﷲ کی پہچان اور رسائ کے لیے روحانیت سیکھو

 خواہ تمہارہ تعلق کسی بھی مزہب یا فرقے سے ہو۔
 

 

کتاب �دینِ الٰہی�  اللہ کے متلاشیوں
اوراللہ سے محبت کرنے والوں کے
لئےایک تحفہ ہے ۔یہ کتاب ہر مذہب
ہر فرقے اور  ہر آدمی کے لئےقابلِ
غور اور قابلِ تحقیق ہے۔ اورمنکرانِ
 روحانیت  کیلیے ایک  چیلنج  ہے۔

گوہر شاہی کا عالم انسانیت کےلئے

 انقلابی پیغام

مسلم کہتا ہے کہ میں سب سے اعلیٰ ہوں
جبکہ یہودی کہتا ہے، میرا مقام مسلم سے بھی اُونچا ہے

اور عیسائی کہتا ہے، میں ان دونوں سے بلکہ سب مذاہب والوں سے بلند ہوں
کیونکہ میں اللہ کے بیٹے کی امت ہوں۔


 
 لیکن گوہر شاہی کہتے ہیں

سب سے بہتر اور بلند وہی ہے، جس کے دل میں اللہ کی محبت ہے
خواہ وہ کسی بھی مذہب سے نہ ہو۔

 

 

چاند، سورج, حجراسود،شومندر اور کئ دوسرے مقامات پرتصویر گوھر شاہی نمایاں ھونے کے بعد اکثر مسلم اور غیر مسلم کا خیال ھےکہ یہی شخصیت مھدی،کالکی اوتار اور مسیحا ہے،جس کا مختلف مذہبی کتابوں میں ذکر آیا ہے. آئیے آپ بھی ان کو پرکھنے کی کوشش کریں،اور ہم سے تحقیق کیلیے رابطہ کریں اور ان کی کتب کے ذریعے بھی ان کو پہچاننے کی کوشش کریں

 

چاند پر سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کی تصویر

سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی نے تصدیق کی ہے کہ چاند
پرمندرجہ بالا تصویر ہی حضرت عیسئ کی حقیقی تصویر ہے

THE ARK OF COVENANT

 

چاند سے ذکرِِقلب حاصل کریں

:بہت سے لوگوں کو چاند سے بھی ذکر عطا ہو جاتا ہے ۔اس کا طریقہ یہ ہے

جب پورا چاند مشرق کی طرف ہو ، غور سے دیکھیں، جب صورت ریاض احمد گوھر شاہی

نظر آجاےء  تو تین دفعہ  اللہ اللہ اللہ  کہیں اجازت ہو جاےء گی ۔ پھر بے خوف و بےخطر

 درج شدہ  طریقے سے مشق شروع  کر دیں ۔  یقین جانیے، چاند  والی  صورت  بہت  سے

 لوگوں سے ہر زبان میں بات چیت کر چکی ہے۔آپ بھی دیکھر بات چیت کی کوشش کریں۔

 

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ لفظ اللہ مسلمانوں کا رکھا ہوا نام ہے، مگر

 ایسا نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کیلیے دیکھیں

=======================

صوفی ازم کیا ہے؟ دیکھیے مندرجہ ذیل ویڈیو ۔اسکے علاوہ اس ویڈیو میں دیکھیے

 مختلف مذاہب کے لوگوں کے سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کے بارے میں تاثرات

 

 

 مشہور صوفی بزرگ شیخ حشام کی امریکہ میں سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی

 سے ملاقات

 

Famous Sufi Master Shaykh Hisham Kabbani meeting His Holiness Gohar Shahi in United States

 

 

سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کے مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں میں خطابات کے

لیے دیکھیے. ویڈیو سیکشن

========================

کتاب  �دینِ الٰہی� سے چند اقتباسات


 

اگر آپ کسی مذہب میں ہیں لیکن اللہ کی محبت سے محروم ہیں، اِن سے وہ بہتر ہیں جو کسی مذہب میں نہیں لیکن اللہ کی محبت رکھتے ہیں۔

 

  محبت کا تعلق دِل سے ہے، جب دِل کی دھڑکن کے ساتھ اللہ اللہ ملایا جاتا ہے، تو وہ خون کے ذریعہ نس نس میں پہنچ کر روحوں کو جگاتا ہے۔ پھر روحیں اللہ کے نام سے سرشار ہو کر اللہ کی محبت میں چلی جاتی ہیں۔


 رب کا کوئی بھی نام خواہ کسی بھی زبان میں ہو قابل ِ تعظیم ہے لیکن رب کا اصلی نام سُریانی زبان میں اللہ ہے جو کہ عرشیوں کی زبان ہے، اسی نام سے فرشتے اُسے پکارتے ہیں۔ اور ہر نبی کے کلمے کے ساتھ منسلک ہے۔


  جوبھی شخص سچے دل سے رب کی تلاش میں بحرو بر میں ہے وہ بھی قابلِ تعظیم ہے۔


  اس دنیا میں ایک ہی وقت میں علیحدٰہ علیحدٰہ خطوں میں کئی آدم آئے۔ تمام آدم دنیا میں دنیا کی ہی مٹی سے بنائے گئے، جبکہ آخری آدم جو عرب میں دفن ہیں بہشت کی مٹی سے واحد بنائے گئے، اِن کے سوا کسی اور آدم کو فرشتوں نے سجدہ نہیں کیا، ابلیس اِسی آدم کی اولاد کا دشمن ہوا۔


  انسان کے جسم میں سات قسم کی مخلوقیں ہیں ، جن کا تعلق علیحدٰہ علیحدٰہ آسمانوں، علیحدٰہ علیحدٰہ بہشتوں اور انسان کے جسم میں علیحدٰہ علیحدٰہ کاموں سے ہے، اگر ان کو نور کی طاقت پہنچائی جائے تو یہ اُس انسان کی صورت میں ایک ہی وقت میں کئی جگہ حتیٰ کہ ولیوں، نبیوں، کی مجلس اور رب سے ہمکلام یا دیدار تک پہنچ سکتی ہیں۔


  ہر انسان کے دو مذہب ہوتے ہیں، ایک جسم کا مذہب جو مرنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے، دوسرا روح کا مذہب جو کہ روزِ ازل میں تھا یعنی اللہ سے محبت، اسی کے ذریعہ انسان کا مرتبہ بلند ہوتا ہے۔


  سب مذاہب سے بالاتر رب کا عشق ہے، اور سب عبادات سے بالاتر رب کا دیدار ہے۔


  انسانوں، حیوانوں، درختوں اور پتھروں کے متعلق معلومات، کہ یہ کس طرح وجود میں آئے اور کیوں کوئی حرام اور کوئی حلال ہوا۔


  ارواح اور فرشتوں کے امر ِکن سے بھی پہلے کون سی مخلوق تھی؟ وہ کون سا کتا تھا جو حضرت قطمیر بن کر جنت میں جائے گا؟ اور وہ کون سے لوگ ہیں جن کی روحوں نے ازل میں ہی کلمہ پڑھ لیا تھا؟


 

وہ کون سے بندے کا راز ہے جو اس کتاب میں درج نہیں ہے؟ معلومات اور تحقیقات کے لئے اس کتاب .... کو ضرور پڑھیے۔

 


 

� 1998-2010 All Faith Spiritual Movement Intl'
   info@gohar-shahi.com